Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ نواب اکبربگٹی کی ساتویں برسی کے موقع پر شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال
وقت اشاعت: Monday, 26 August, 2013, 11:11 GMT 16:11 PST

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نواب اکبر خان بگٹی کی ساتویںبرسی کے موقع پر شٹر ڈائو ن اور پہیہ جام ہڑتال رہی  کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا  سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم دکھائی دیا تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی کال بلوچ ری پبلیکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے دی ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں سریاب روڈ،بروری روڈ ، جناح روڈ ، قند ہاری بازار اور دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہے اور جزوی پہیہ جام ہڑتال رہی مستونگ ، قلات ، خضدار ، سوراب ، تربت ، نوشکی ، پنجگور ، گوادر ، مچھ ، بولان اور دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈا ئون ہڑتال رہی صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اضافی پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کی نفری اہم شاہراہوں پر تعینات کی گئی تھی۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com