Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
نواب اکبر بگٹی کیس ،کیس کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست واپس
وقت اشاعت: Saturday, 24 August, 2013, 11:32 GMT 16:32 PST

کوئٹہ(این این آئی)نواب اکبر بگٹی کیس میں بلوچستان حکومت نے ملزم پرویز مشرف کے کیس کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست واپس لے لی ہے۔ہفتہ کو بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت دو رکنی بنچ نے کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت پرویز مشرف کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی جس پر پرویز مشرف کے وکیل نے جواب دیا کہ کچھ دن پہلے بھی اِسی علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں،جن کے باعث پرویز مشرف کیلئے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے پرویز مشرف کیس کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹادیا۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com