Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان بولان میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم ،4افراد ہلاک
وقت اشاعت: Saturday, 24 August, 2013, 11:28 GMT 16:28 PST

کوئٹہ /بولان(این این آئی)بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل بھاگ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوگیاجس کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد ہلاک اور دو افردا زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالعزیز نے بتایا کہ مسلح تصادم روکنے کے لئے علاقے میں لیویز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ ادھر کوئٹہ کے بسنت روڈ پرایف سی نے ایک گودام پر چھاپا مارکرامونیم کلورائیڈ کے 350 تھیلے برآمد کرلیے ۔دو افراد کو حراست میں لے لیاگیا ۔کوئٹہ کے علاقے مشن چوک کے قریب بسنت روڈ پرایف سی نے ایک گودام پر چھاپہ مارا اور تقریبا ساڑھے تین سو تھیلے امونیم کلورائیڈاور تیزاب کی بوتلیں برآمد کر لیں ۔ایف سی ذرائع کے مطابق پکڑا جانے والا امونیم کلورائیڈ دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جاسکتی تھی۔کارروائی کے دوران گودام کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com