Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
گڈانی پاور پراجیکٹ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے نواز شریف
وقت اشاعت: Saturday, 24 August, 2013, 10:30 GMT 15:30 PST

حب (این این آئی)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ گڈانی پاور پراجیکٹ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے  منصوبے میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں  منصوبے کی تکمیل اولین ترجیح ہونی چاہیے  نیسپاک کی جانب سے کئے گئے کام میں شکایات ملی ہیں  شفافیت یقینی بنائی جائے  کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا وزیر خزانہ پراجیکٹ کیلئے فنڈز کا انتظام کرنے کیلئے عالمی بینک سے رابطہ کریں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ گڈانی پاورپروجیکٹ سے 6600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی،ہرپلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور اس پر تقریباً 14 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی  بلوچستان کی حکومت پاور پارک کیلئے 5 ہزار ایکڑ اراضی فراہم کرے گی جس کو 7 کلومیٹر طویل پشتے کے ذریعہ ملایا جائے گا ۔وہ ہفتہ کو یہاں گڈانی پاور پارک پراجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی مصدق ملک اور شوکت فیاض اے ترین شریک ہوئے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com