Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
وفاق اور سکیورٹی اداروں کا ساتھ مل کر کام کریں گے عبد المالک بلوچ
وقت اشاعت: Friday, 23 August, 2013, 11:11 GMT 16:11 PST

 کوئٹہ/لندن (این این آئی)بلوچستان کے وزیراعلی عبدالمالک بلوچ نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے میں شدت آئی ہے صوبے کو درپیش سب سے بڑا مشکل مسئلہ بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں اور لاپتہ افراد کا ہے کسی دوسرے پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا وفاق کی ذمہ داری ہے بگٹی قبیلے کے افراد کو دوبارہ بسانے کی کوشش کر رہے ہیں  وفاق اور سکیورٹی اداروں کا ساتھ مل کر کام کریں گے سب کو میز پر لانا سب سے بڑا ایجنڈا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں جب سے میری حکومت قائم ہوئی اس کے بعد یہ مسئلہ کم ہوا تھا تاہم اب ہفتہ دس دن سے اس میں تیزی آئی ہے۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان کو کثیر جہتی مسائل کا سامنا ہے جن میں سیاسی صورتِ حال، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ وارانہ، شدت پسندی اور علیحدگی پسندی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مسائل بھی ہیں اور معاشی بھی اور یہ دونوں ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ میں وفاقی حکومت سے بات کر سکتا ہوں۔ یہ ان کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ تمام قوتوں کو اکٹھا کریں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com