Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں لاپتہ افراد کیس آ ئی جی ایف سی میجر عدالت میں پیش
وقت اشاعت: Monday, 14 May, 2012, 16:39 GMT 21:39 PST

اسلام آباد ...   سپریم کورٹ نے آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس بلوچسان کو لاپتہ افراد کے حوالے سے جامع بیان پیش کر نے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ بلوچستان کا سب سے بڑا ایشو ہے  آنکھیں بند نہیں کر سکتے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملہ کو احتیاط اور سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا  مسئلہ حل ہوجائے تو بلوچستان میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی ہوسکتی ہے پولیس اور ایف سی کو پتہ نہیں تو پھر کس سے جواب طلب کیا جائے؟ لاپتہ افراد کو آسمان لے گیا یا زمین کھا گئی  یہ کب تک چلے گا؟ ایف سی کی قربانیوں سے انکار نہیں،عوام میں اعتماد پیدا کرنا بھی ایف سی کا کام ہے  پولیس اور ایف سی کے  بیانات میں تضاد ہے  دونوں اداروں کے درمیاں اعتماد کے فقدان کو ظاہر کر تا ہے۔ پیر کو بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت کے طلب کرنے پر آئی جی ایف سی میجر جنرل عبیداللہ اور آئی جی پولیس نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ تینوں لاپتہ افراد ان کے پاس نہیں

 
 
Click here to visit SuperWebz.com