Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس مشرف کو 10ستمبر تک ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم
وقت اشاعت: Monday, 19 August, 2013, 10:39 GMT 15:39 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزم پرویز مشرف کو 10ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت 1 کے جج اسماعیل بلوچ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر تفتیشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے ایک بار پھر پروٹیکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے انہیں دس ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے کے سماعت دس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com