Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان،22 اگست کوہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے تمام تیاری مکمل
وقت اشاعت: Monday, 19 August, 2013, 10:14 GMT 15:14 PST

کوئٹہ(این این آئی) صوبہ بلوچستان میں  22ست کو چار حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تیاری مکمل کر لی ہیں تاہم امکان ہے کہ جھل مگسی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث وہاں کی نشست پی بی 32پر انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔ضمنی انتخابات میں بلوچستان میں قومی اسمبلی کی واحد نشست این اے -262 پر دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ کا امکان ہے ۔ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے کل 40امیدوار قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیںجن نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں ان میں قلعہ عبداللہ، چمن سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 262اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی بی 29نصیرآباد(2)، پی بی32جھل مگسی اور پی بی 44لسبیلہ شامل ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com