Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
فرنٹیر کور بلوچستان کی کمانڈمیجر جنرل محمد اعجاز شاہدکے حوالے
وقت اشاعت: Saturday, 17 August, 2013, 11:31 GMT 16:31 PST

کوئٹہ(این این آئی)میجر جنرل عبیداللہ خان نے فرنٹیر کور بلوچستان کی کمانڈ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو سونپ دی اس سلسلے میں ہفتہ کو ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل عبیداللہ خان نے فرنٹیر کور بلوچستان کے افسران اور جوانوں سے  خطاب کیا۔ انہوں نے ایف سی کے افسران اور جوانوںکی بلوچستان کے امن اور عوام کی بہتری اور ترقی میں کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل عبیداللہ خان کی نئی پوسٹنگ جی او سی 37ڈویژن کھاریاں میں ہوئی ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com