Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
سیکورٹی فورسز کاآپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں مزید2افراد ہلاک
وقت اشاعت: Saturday, 17 August, 2013, 11:29 GMT 16:29 PST

کوئٹہ(این این آئی)بولان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے جاری آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کے حملے کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان نے بولان کے علاقے دوزان اور ہیروک نالہ میں دہشت گردوں کی خلاف سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رکھا سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ہفتہ کو مزید 2حملہ اور ہلاک ہوگئے جبکہ انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو تین گدھوں پر لدھا ہوا تھا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com