Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بولان، جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور راکٹ حملے ' ایک مسافر جاں بحق '9زخمی
وقت اشاعت: Friday, 16 August, 2013, 16:41 GMT 16:41 PST

مچھ(این این آئی) بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے دوزان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے راکٹ فائر کیا اور اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر حامد جاں بحق جبکہ فضل الرحمن ،شفیق، عنایت حسین،محمد اعظم،محمد عثمان،بی بی ہاشمہ سمیت 9مسافر زخمی ہوگئے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیر کور اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کوگھیر ے میں لے لیا ہے۔راکٹ فائر اور فائرنگ سے ریلوے انجن اور بوگیوں کو نقصان پہنچا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com