آخری وقت اشاعت: Tuesday, 22 December, 2009, 11:30 GMT 16:30 PST
 
گلگت بلتستان کےعوام کےحقوق کی جنگ جاری رکھیں گے،محمود الحسن چودھری
وقت اشاعت: Tuesday, 22 December, 2009, 11:30 GMT 16:30 PST
گلگت (این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے عوا م کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے،عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے اور اب بھی کریں گے،واحدت کشمیرکو پارہ پارہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوںنے نظام کی تبدیلی کے لیے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارکناں اور گلگت کی شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ جب تک نظام نہیں بدلتا چہرے بدلنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،نظام بدلے گا تو عوام کی حالت بہتر ہوگی ان کے کام ہوں گے ،ان کو انصاف ملے گا ان کے حقوق ملیں گے،جماعت اسلامی نے نظام کی تبدیلی کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے،معاشرے کے اچھے افراد کو جمع کرکے انقلاب لایا جائے گا،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے اور اسی پر یقین رکھتی ہے ہم نے حکومت کے ان کاموں کی حمایت کی ہے جو اچھے ہیں،برے کاموںکے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،اس موقع پر امیر ضلع گلگت نظام الدین ،زنیت شاہ  اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com