Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ، خودکش دھماکہ میںڈی آئی جی آپریشنزسمیت20 افراد جاں بحق
وقت اشاعت: Thursday, 8 August, 2013, 10:50 GMT 14:50 PST

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ پولیس لائنز میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران دھماکے میں ڈی آئی جی آپریشنز  فیاض احمد سنبل سمیت 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی محب اللہ جاں بحق جبکہ ان چار بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس لائن میں مسجدہ سے منسلک لان میں مقتول ایس ایچ او کی نمازہ جنازہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنزفیاض احمد سنبل سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمی ڈی آئی جی آپریشنز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ ہستپال منتقل کیا گیا ہے،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔ دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں سی سی پی او سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com