Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ، شاپنگ کیلئے جانے والے ایس ایچ او سٹی فائرنگ سے ہلاک
وقت اشاعت: Thursday, 8 August, 2013, 09:24 GMT 14:24 PST

کوئٹہ ( این این آئی ) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے بچوں کیساتھ شاپنگ کیلئے جانے والے ایس ایچ او سٹی کو فائرنگ کرکے ہلاک جبکہ ان کے چار بچوں کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایس ایچ او سٹی محیب اللہ اپنے بچوں کے ہمراہ عید کی شاپنگ کیلئے بازار کی طرف جارہے تھے کہ کوئٹہ کے علاقے کلی عالمو میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او محیب اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کے چار بچے مصدق ،صفور،مدثر ،مصور زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شرو ع کردی ہے ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com