Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
وفاقی حکومت کواپنی ذمہ داریوں کا پوری طرح احساس ہے،عبدالقادر بلوچ
وقت اشاعت: Tuesday, 6 August, 2013, 11:37 GMT 16:37 PST

کوئٹہ ( این این آئی )ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر جنرل( ریٹائرڈ )عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کواپنی ذمہ داریوں کا پوری طرح احساس ہے اور متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پانی، صحت، بجلی اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا انسان کے بس سے باہر ہیوزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے متاثر ہونے والے علاقوں میں امداد اور بحالی کا کام فوری طور پر کیا جائے اور تمام متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرجنرل( ریٹائرڈ )عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق ہونے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com