Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان سے پنجاب جانیوالے 13مسافر اغواء کے بعد قتل
وقت اشاعت: Tuesday, 6 August, 2013, 11:03 GMT 16:03 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع بولان میں پنجاب جانیوالے 13مسافروں کو اغواء کے بعد قتل کر دیاگیا ،مسافروں کو بسوں سے اتار کر پہاڑوں میں لیجایا گیا جہاں سے ان کی لاشیں برآمد ہو گئی ہیں 'اطلاعات کے مطابق ملزمان سکیورٹی فورسز کی وردیوںمیںملبوس تھے جنہوں نے 23 مسافروں کو اغواء کیا  اورشناخت کے بعد 13کو قتل کر کے باقی کو چھوڑ دیاگیا ' اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اداروںکی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا' بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔   

 
 
Click here to visit SuperWebz.com