Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کوئٹہ رجسٹری کا دورہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
وقت اشاعت: Monday, 5 August, 2013, 10:28 GMT 15:28 PST

 کوئٹہ (این این آئی)چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چوہدری بلوچستان ہائی کورٹ میں واقع سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری پہنچ گئے ہیں جہان انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بلوچستان ہائی کورٹ پہنچے تو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت وکلااور ڈی آئی جی آپریشن فیاض نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو ر کنی بینچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت 17اگست تک کریگا چیف جسٹس پاکستان گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے وہ یہاں دو ہفتے قیام کریں گے اور عید الفطر بھی کوئٹہ میں ہی منائیں گے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com