Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ میں بارش کے بعد شہریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا
وقت اشاعت: Saturday, 3 August, 2013, 11:04 GMT 16:04 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے باعث ہفتہ کو شہریوں کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کرتے ہوئے عید کی شاپنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کے باعث بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر تھا جمعہ کو ہونے والی بارش کے بعد کوئٹہ کا موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد ہفتہ کو شہریوں کی ایک بڑی تعدد نے بازاروں کا رخ کرتے ہوئے عید کی خریداری کی جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام رہی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com