Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقے زیر آب
وقت اشاعت: Saturday, 3 August, 2013, 11:01 GMT 16:01 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچے مکانات کو نقصان پہنچا ضلع جھل مگسی میں 27دیہات زیر آب آگئے ہیں کچے مکانات مہندم ہوگئے اور ایک سیلاب سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا لورالائی میں بھی بارشوں سے کچے مکانات اور فصلوں کونقصان پہنچا ہے جبکہ شیر جان کھڈی کے علاقے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے صوبے کے دیگر علاقوں نصیرآباد ،جعفرآباد،خضدار،قلات، ہرنائی، بارکھان،سنجاوی،موسیٰ خیل ،مسلم باغ،صحبت پور، گنداخہ،اوستہ محمد،ڈیرہ اللہ یار اور بولان میں بارش کے پانی سے متعددگھر تباہ ہوگئے گھروں اور دکانوں میں پانی بھر گیا ہرنائی میں سیلابی ریلے کے باعث علاقے کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com