Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان کی جیلوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت
وقت اشاعت: Wednesday, 31 July, 2013, 12:27 GMT 17:27 PST

 کوئٹہ(این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کے بعد بلوچستان کی جیلوں میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی 11جیلوں میں اس وقت 150سے زائد خطرناک قیدی سزا بھگت رہے ہیں جن میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قیدی بھی شامل ہیں ، صوبے کی صرف ایک جیل مچھ جیل میں 80 قیدی پھانسی کی سزا کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سے جیلوں میں قید خطرناک قیدیوں کا رکارڈ بھی طلب کرلیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com