Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
چاغی، ڈاکٹرز کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
وقت اشاعت: Tuesday, 30 July, 2013, 11:54 GMT 16:54 PST

چاغی(این این آئی)ڈپٹی کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے اچانک پرنس فہد ہسپتال کا دورہ کر کے دو ڈاکٹرز کی مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لے کر ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیاہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین رزاق ساسولی کے ہمراہ منگل کے روز اچانک پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران ہسپتال کے دو ڈاکٹرز مسلسل غیر حاضر پائے گئے جس پر ڈی سی چاغی سیف اللہ کھیتران نے برہمی کا اظہار کیا ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان اورڈاکٹرز کی کمی ہے جبکہ دو ڈاکٹرز غیر حاضرتھے جن کے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کو خط لکھا جائے گا تاکہ ہسپتال کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com