Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ ،مسلح ڈاکوبینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار
وقت اشاعت: Monday, 29 July, 2013, 11:41 GMT 16:41 PST

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں 4نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر بینک سے تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرارا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر واقع یو بی ایل بینک میں 4نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور وہاں موجود سیکورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بناکر تقریباً ایک کروڑروپے لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن فیاض سنبل اور دیگراعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ 

 
 
Click here to visit SuperWebz.com