Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
وقت اشاعت: Monday, 29 July, 2013, 11:37 GMT 16:37 PST

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب اکبر بگٹی مقدمہ قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت 24اگست تک ملتوی کردی ۔درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بینچ نے کی ۔ عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر جواب داخل نہ کرانے پر ایڈووکیٹ جنرل پر اظہار برہمی کیا اورکہا کہ تین جون سے لیکر اب تک حکومت پرویز مشرف کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کرسکی۔سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے کیس کو کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی مزید ٹھوس وجوہات عدالت میں پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی عدالت نے کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کردی ۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com