Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
پاک ایران سرحد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی
وقت اشاعت: Saturday, 27 July, 2013, 08:22 GMT 13:22 PST

گوادرکوئٹہ(این این آئی)گوادر کے قریب پاک ایران سرحد پر کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح بلوچستان کے ضلع گوادر سے 100کلو میٹر دور پاک ایران سرحد کے قریب کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے راکٹوں اور جدید اسلحہ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میںکوسٹ گارڈ کے 10اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہونے کی اطلاعات ہیںجس وقت چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اس وقت چیک پوسٹ پر 14اہلکار تعینات تھے۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 5جوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کوگوادر منتقل کردیا گیا ہے گوادر میں مسلسل حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com