Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
مسلم لیگ(ن) صوبائی کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹ ہے،مولانا محمد شفیق دولت زئی
وقت اشاعت: Thursday, 25 July, 2013, 10:59 GMT 15:59 PST

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ تاریخی زیادتی و نا انصافی کرکے اہم عہدوںجن میں قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر شپ صدارتی عہدہ اور اہم وزارتیں دینے سے یکسر محروم کردیا بلکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل میںبھی مسلم لیگ(ن) رکاوٹ بن چکی ہے جبکہ ایسے اقدامات سے صوبہ بلوچستان اور وفاق کے درمیان بد اعتمادی پیدا ہوکر عوام کو جمہوری حقوق سے محروم کرنے کیلئے فضا ہموار کی جارہی ہے جبکہ تینوں صوبوں میں حکومتیں قائم ہوکر عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہیں مگر بلوچستان واحد لاوارث بدنصیب صوبہ ہے کہ کئی عرصہ گزرنے کے باوجود کابینہ کی تشکیل نہیں ہورہی ہے ۔ وزیراعلیٰ اور گورنر تو بے بس و بے اختیار نظر آرہے ہیں صرف اخباری فوٹو گرافری تک ان دونوں کے اختیارات ہیں بلکہ اصل اختیارات مرکزی حکومت کے پاس ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com