Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے،محمد خان اچکزئی
وقت اشاعت: Thursday, 25 July, 2013, 10:56 GMT 15:56 PST

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال گھمبیر ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرے حالیہ انتخابات میں پہلی مرتبہ عوام نے مقامی دو جماعتوں کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے بلوچستان میں میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے بعد میں سیاسی گورنر ہوں صوبائی کابینہ میں توسیع وزیراعلیٰ اور انکی اتحادی جماعتوں کا مسئلہ ہے میرا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتوں کو صوبے میں سہولتیں میسر ہیں اس سے انہیں فائدہ اٹھانا  چاہئے اوراگر خدانخواستہ انہوں نے ان سہولتوں سے فائدہ نہ اٹھایا تو مستقبل میں شاید ان کو یہ سہولتیں میسر نہ ہوں اس لئے اب وقت ہے کہ وہ عوام کیلئے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com