آخری وقت اشاعت: Saturday, 19 December, 2009, 14:40 GMT 19:40 PST
 
گلگت بلتستان،حلقہ ایل،اے 19 میںالیکشن سرگرمیاں
وقت اشاعت: Saturday, 19 December, 2009, 14:40 GMT 19:40 PST
گلگت بلتستان(این این آئی) گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ ایل اے 19 غذر ون میں الیکشن کی سرگرمیاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔22دسمبر کو ہونے والے الیکشن کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور اسکاوٹس کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے گا۔بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے اس حلقے میں چھ پولنگ اسٹیشنز کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار پیرکرم علی شاہ اور بلتستان نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
 
 
Click here to visit SuperWebz.com