
|
| |
| سیدمہدی شاہ کوعہدہ سنبھالنےپروزیراعظم گیلانی کی مبارکباد |
| وقت اشاعت: Saturday, 19 December, 2009, 14:19 GMT 19:19 PST |
| اسلام آباد (این این آئی) گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سید مہدی شاہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کی قیادت ہردلعزیز ہے سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے فنڈزکی فراہمی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر و افرادی قوت سید خورشید شاہ' اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ' شیری رحمان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ |
| |
|
|
|
 |