Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
کوئٹہ بگٹی قتل کیس میں مشرف سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
وقت اشاعت: Monday, 15 July, 2013, 10:13 GMT 15:13 PST

کوئٹہ(این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو 30 جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ کے جج محمد اسماعیل بلوچ نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کرائم برانچ کی ٹیم نے سابق صدر پرویز مشرف چالان عدات میں پیش کردیا، ٹیم نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کی بیرون ملک موجودگی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، عدالت نے پرویز مشرف ،شوکت عزیز ،اویس غنی اور صمد لاسی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com